محمد علی سدپارہ، پہاڑوں کا مسافر

محمد علی سدپارہ، پہاڑوں کا مسافر پاکستان کے شمالی علاقے میں کئی انتہائی بلند پہاڑی چوٹیاں واقع ہیں۔ ان میں کے ٹو کے علاوہ نانگا پربت، گیشن بروم اور براڈ پیک نمایاں ہیں۔ ان تمام چوٹیاں کو سر کرنا دنیا بھر کے کوہ پیماؤں کے لئے چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس لئے دنیا پھر سے کوہ پیما خطرناک مہم جوئی کے لئے پاکستان آتے ہیں اور مہم جوئی کرتے ہیں۔ کوہ پیمائی کرنے والے افراد اس کھیل میں لاکھوں ڈالر خرچ کرتے ہیں ، ان کوہ پیماؤں کے لئے پہاڑوں کے اردگرد بسنے والے افراد زیادہ مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ایسے افراد جو چوٹیاں سر کرتے وقت کوہ پیماؤں کے لئے مدد گار ہوں ، ان کو ”پورٹرز“ کہتے ہیں۔ پورٹرز کا ک...